دہلی کانگریس نے پٹرول ،ڈیزل اور رسوئی گیس سمیت غذائی اشیاء کی قیمتوں
میں اضافہ کے لئے مرکزی اور اروند کیجریوال حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے
اس معاملے کی حقیقت سامنے لانے کیلئے کل سے تین دن تک دارالحکومت کے
بازاروں کا سروے کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی کانگریس ترجمان
شرمشٹھا مکھرجی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کا فائدہ لوگوں کو نہیں ملا ۔
مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں مرکز میں حکومت بننے کے وقت بین الاقوامی
مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل تھی جو اس سال اگست میں گھٹ
کر87 44. ڈالر فی بیرل رہ گئی۔